13 جولائی 2015 - 02:27
نواز شریف کی سعودی شاہ کو دلداری؛ پاکستان ایک تجربہ کار دوست (سعود الفیصل) سے محروم

وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے افطار عشائیہ میں شرکت کی اور خادم الحرمین شریفین سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر تعزیت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں شہزادہ سعودالفیل کے انتقال پر تعزیت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے افطار عشائیہ میں شرکت کی اور خادم الحرمین شریفین سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تجربہ کار دوست سے محروم ہو گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

.......

/169